(رائٹر)امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیلی ٹی وی کو دےئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت نے جو یہودی بستیاں تعمیر کی ہیں، ان کی وجہ سے مستقبل کی فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہوگیا ہے۔
مسٹر اوباما نے کہا کہ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کہتے ہیں کہ وہ دو ریاستی حل کے حق میں ہیں مگر ان کے
عمل سے مسلسل یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ان پر دباؤ ڈالا گیا تو وہ مزید یہودی بستیاں بنانے کی اجازت دے دیں گے اور یہ نہیں سوچیں گے کہ وہ دو ریاستی حل کے بارے میں کیا کہتے ہیں آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی چھینی ہوئی زمین پر جابجا متعدد یہودی بستیاں تعمیر کردی ہیں۔